the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


 افغان صدر اشرف غنی کابینہ کے لیے وزراء کے ناموں کا اعلان اپنی ہی طے کردہ ڈیڈلائن کے اندر کرنے میں ناکام رہے، جس پر حکام اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انہیں پالیسیوں کے مقابلے میں اپنے حامیوں پر توجہ کرنے کے مسئلے کا سامنا ہے۔

اس تاخیر سے یہ خدشات ابھرے ہیں کہ اشرف غنی اور ان کے چیف ایگزیکٹو اور سابقہ حریف عبداللہ عبداللہ کابینہ کے اراکین کے ناموں پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

سفارتکاروں اور حکام کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماﺅں کو اتنظامی تبدیلیاں لاکر سیکیورٹی، معیشت اور سماجی پالیسی پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے جو کہ دسمبر میں شیڈول اہم ڈونر کانفرنس سے قبل کافی اہمیت کی حامل ثابت ہوسکتی ہیں۔

عبداللہ عبداللہ کے ترجمان مجیب رحمان رحیمی کے مطابق"اس حوالے سے دونوں رہنماﺅں کی رائے میں کوئی اختلاف نہیں، کابینہ کے وزراءکا انتخاب کے سلسلے میں فوال اور پیشہ ور افراد کا انتخاب کیا جائے گا"۔

حکام



اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سنیئر مشیران کا انتخاب ہوچکا ہے، وزراءکے فرائض کا تعین بھی کیا جاچکا ہے، ریگولیٹری اتھارٹیز کو تشکیل دیا ہے اور چوبیس وزارتوں کو آپ میں ملا کر 18 تک محدود کیا جاسکتا ہے۔

اشرف غنی ستمبر میں صدر بنے تھے اور اس موقع پر انہوں نے کرپشن اور اقربا پروری پر قابو پانے کا وعدہ کیا تھا جو حامد کرزئی کے تیرہ سالہ دور میں عام ہوگئی تھیں۔

اس موقع پر انہوں نے 45 دن تک کابینہ کے انتخاب کا بھی اعلان کیا تھا مگر یہ مدت جمعرات کو گزر گئی۔

ایک مغربی سفارتکار کے مطابق اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ دسمبر میں لندن میں شیڈول عالمی ڈونرز کانفرنس سے قبل کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دینا چاہتے ہیں، کیونکہ اس اجلاس میں جنگ کے بعد افغانستان کی ترقی کے حوالے سے امور زیربحث آئیں گے۔

اس کانفرنس کے دوران افغان صدر کی جانب سے اصلاحاتی عمل، سیکیورٹی اور دیگر امور میں پیشرفت کے بارے میں تفصیلات بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.